برٹش لائبریری لندن میں سابق ریاست بہاولپور کی تاریخ پر کتاب “صادق نامہ” سے اقتباسات۔
یہ تاریخی خط بریگیڈیر نذیر علی کی تصنیف کردہ کتاب صادق نامہ سے لیا گیا ہے۔ جو ریاست بہاولپور کی عظمت اور علامہ محمد اقبال کا نواب آف بہاولپور کے قلبی احترام و مقام کی ایک نادر دستاویز ہے۔
1933ء میں لکھے گئے اس خط میں علامہ اقبالؒ نے نواب آف بہاولپور کو نہ صرف “برصغیر کی بڑی ریاستوں کے حکمران” قرار دیا بلکہ انہیں “خلفائے عباسیہ بغداد کی نسل” سے تعلق رکھنے والا وہ عظیم حکمران کہا جسے “ہندوستان کے مسلمان نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں”۔
یہ خط اس امر کی بھی گواہی دیتا ہے کہ علامہ اقبالؒ اور نواب آف بہاولپور کے درمیان گہرے علمی، سیاسی اور روحانی تعلقات موجود تھے۔ یاد رہے نواب بہاولپور نے اقبالؒ کی سابق ریاست بہاولپور کا قانونی مشیر مقرر کیا ۔
سابق ریاست بہاولپور کی تاریخ صرف محلات، درباروں اور روایات کی داستان نہیں بلکہ علم، تہذیب، خدمت، وقار اور مسلم تشخص کی ایک درخشاں روایت ہے
اس خط کو من و عن نیچے لکھا ہے اور اس کا آسان و سہل ترجمہ بھی ۔
Dr. Sir Muhd Iqbal
M.A., Ph.D.
Barrister-at-Law
Lahore
3rd July 1933
My dear Miss Turpinson,
I write this to introduce Major Sayyed Nazir Ali A.D.C. to His Highness the Ruler of Bahawalpur. His Highness is proceeding to Europe & will visit England also. I wish the National League could give him a fitting reception & introduce him to English aristocracy as well as to the ministers of other states in England. His Highness rules one of the biggest states in India & as a descendent of the Abbaside Caliphs of Baghdad, is held in high esteem by the Muslims of India.
Hoping you are well.
Yours sincerely,
Muhammad Iqbal
ڈاکٹر سر محمد اقبال
ایم۔اے، پی۔ایچ۔ڈی
بیرسٹر ایٹ لاء
لاہور
3 جولائی 1933ء
محترمہ مس ٹرپنسن
میں یہ خط میجر سید نذیر علی، اے۔ڈی۔سی، کا تعارف کروانے کے لیے لکھ رہا ہوں جو حضورِ والا، حاکمِ ریاستِ Bahawalpur State، کے ہمراہ ہیں۔ حضورِ والا یورپ تشریف لے جا رہے ہیں اور انگلستان بھی جائیں گے۔ میری خواہش ہے کہ نیشنل لیگ انہیں ایک شایانِ شان استقبال فراہم کرے اور انگلستان کے معزز اشرافیہ طبقے نیز دیگر ریاستوں کے وزراء سے ان کا تعارف کروائے۔
حضورِ والا ہندوستان کی بڑی ریاستوں میں سے ایک کے فرمانروا ہیں، اور چونکہ وہ بغداد کے عباسی خلفاء کی نسل سے ہیں، اس لیے ہندوستان کے مسلمان انہیں نہایت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گی۔
مخلص،
محمد اقبال
تحریر و تبصرہ: ڈاکٹر ذوالفقار علی رحمانی بہاولپور
CREDIT TO ORIGNAL AUTHOR: DR. ZULFIQAR ALI
DATED 27 MAY 2026
FACEBOOK POST LINK:




No comments:
Post a Comment